اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے کہ مجمع خلاف قانون کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، راولپنڈی پولیس اور انتظامیہ سے گزارش ہے کہ ایسے مظاہرین کی اسلام آباد کی طرف پیش قدمی کو روکے، فیض آباد سے مسلح افراد کی اسلام آباد میں داخلے کی اطلاعات ہیں، قیام امن عامہ اولین ترجیح ہے۔