اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

قاتلانہ حملے میں فیصل جاوید بھی شدید زخمی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ ، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)گوجرانوالہ میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی جس سے چیئرمین پی ٹی آئی زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےفائرنگ کی زد میں آکر پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید بھی شدید زخمی ہوئے ہیں ،ذرائع کے مطابق عمران خان کی سیدھی ٹانگ میں گولی لگی ہے،ذرائع کا کہنا ہےکہ حملہ آور عمران خان کے کنٹینر کے نیچے موجود تھا جس نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو سے تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد کی انتظامیہ کی تیاریاں تیز،ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد کے بڑے اسپتالوں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ۔ ترجمان کے مطابق پمز،پولی کلینک،سی ڈی اے ہسپتال کو ہائی الرٹ کر دیا گیا،نجی ہسپتال قائد اعظم انٹرنیشنل اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر کو بھی الرٹ رہنے کا حکم جاری کر دیا گیا ،تمام ہسپتال انتظامیہ کو فوکل پرسن بھی فوری مقرر کرنے کی بھی حکم دیا گیا ،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب ہسپتالوں کے ہائی الرٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے نوٹیفکیشن کی کاپی ٹرپل ون برگیڈ سمیت متعلقہ افسران کو ارسال کر دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…