پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

   جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کی 4 وکٹیں گرگئیں

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستانی اوپنر محمد رضوان نے اننگز کے آغاز پر ہی اپنی وکٹ گنوا دی جب کہ کپتان بابر اعظم اور محمد حارث بھی پاور پلے میں آؤٹ ہوگئے۔شان مسعود دو رنز بنا سکے۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں قومی کپتان بابر اعظم نے

ٹاس جیتا اور جنوبی افریقا کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔اننگز کے آغاز پر ہی محمد رضوان نے چوکا مارا اور 4 رنز بناکر وین پرنیل کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔محمد حارث نے 11 گیندوں پر 28 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ کپتان بابر اعظم 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم میں کپتان بابر اعظم سمیت نائب کپتان شاداب خان،محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث،محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف ٹیم میں شامل ہیں۔گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کے خلاف بھارت کی جیت نے پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی کے چانسز کو مزید مشکل بنادیاہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…