منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہنڈاکے بعد سوزوکی نے بھی موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بڑھادیں

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)سوزوکی کمپنی نے اپنی تمام موٹر سائیکلوں کے ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیاجس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگیا۔کمپنی کی جانب سے جاری نئی پرائس لسٹ کے مطابق مختلف ماڈل کی قیمتوں میں 15 تا 20 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

سوزوکی کمپنی کے مطابق سوزوکی جی ایس 150 یورو کی قیمت 15 ہزار روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 66 ہزار روپے ، اس ماڈل کی قیمت پہلے 2 لاکھ 51 ہزار روپے تھی جبکہ جی آر 150 کی قیمت میں 20 ہزار روپے کا اضافہ کردیا جس سے اس ماڈل کی قیمت 3 لاکھ 85 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، جی آر 150 کی قیمت پہلے 3 لاکھ 65 ہزار روپے تھی۔اسی طرح سوزوکی ویرینٹ جی ڈی 110 ایس کی قیمت بھی 15ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار روپے کردی گئی ہے جو پہلے 2 لاکھ 29 ہزار روپے تھی جبکہ حال ہی میں متعارف کردہ جی ایس ایکس 125 کی قیمت بھی 3 لاکھ 59 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔آٹو انڈسٹری ذرائع کے مطابق کمپنی نے 125 متعارف کرنے کے بعد جی ایس 150 ایس ای کی فروخت بند کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق یاماہا کی جانب سے بھی قیمتوںمیں اضافہ کئے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ہنڈابھی اپنی تمام موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…