منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

شاتم رسول سلمان رشدی کی ایک آنکھ اورہاتھ ضائع ہوگیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)متنازع مصنف سلمان رشدی اگست میں نیویارک میں ایک ادبی تقریب کے دوران میں اسٹیج پر حملے کے بعد ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگئے ہیں اوران کا ایک ہاتھ بھی ناکارہ ہوگیا ہے۔رشدی کے ایجنٹ اینڈریووائلی نے ان کی حالت کے بارے میں بتایا کہ ان کی ایک آنکھ کی بینائی کو نقصان پہنچا ہے۔چاقوحملے میں ان کی گردن میں تین گہرے زخم لگے تھے۔

ان کاایک ہاتھ معذور ہوچکاہے کیونکہ اس کے بازو کے اعصابی ریشے کٹ گئے تھے۔ان کے سینے اور دھڑمیں قریبا پندرہ زخم ہیں۔البتہ ایجنٹ نے یہ بتانے سے انکارکیا ہے کہ آیا شیطانی آیات (دی سیٹینک ورسیز) کے 75 سالہ مصنف اب بھی اسپتال میں ہیں۔دو ماہ سے زیادہ عرصے پہلے اگست میں پولیس نے بتایا تھا کہ نیو جرسی سے تعلق رکھنے ایک 24 سالہ شخص نے چوتوکوا انسٹی ٹیوشن میں لیکچردینے سے ٹھیک پہلے سلمان رشدی کی گردن اور دھڑ میں چاقو سے پے درپے وار کیے تھے۔وائلی نے اس وقت کہا تھا کہ ناول نگارکو حملے میں شدید چوٹیں آئی تھیں۔انھوں نے فوری اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انھیں کئی روز تک وینٹی لیٹر پررکھا گیا تھا۔چاقو حملے میں ان کے بازو کے اعصابی نظام کو شدید نقصان پہنچاتھا،ان کے جگرمیں زخم آئے تھے اور ایک آنکھ کا ممکنہ نقصان شامل تھا۔ان پریہ حملہ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ روح اللہ خمینی کی جانب سے جاری کردہ ایک فتوی کے 33 سال بعد کیا گیا تھا۔اس میں مسلمانوں سے کہاگیاتھا کہ وہ رشدی کو قتل کر دیں۔بہت سے مسلم علما اور دانشوروں نے اس ناول میں پیغمبراسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں اقتباسات کوتوہین آمیز قراردیا تھا۔واضح رہے کہ سلمان رشدی ہندوستان میں ایک مسلمان کشمیری خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔ایران نے ان کے سرکی قیمت مقرر کررکھی ہے۔ اس کے بعد وہ نوسال تک برطانوی پولیس کی حفاظت میں روپوش رہے ہیں۔اگرچہ 1990 کی دہائی کے آخر میں ایران میں صدر محمد خاتمی کی

اصلاحات پسند حکومت نے اس فتوے سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا،لیکن رشدی کے سر پر لٹکے ہوئے لاکھوں ڈالر کیانعام میں اضافہ ہوتا رہا اور یہ فتوی کبھی واپس نہیں لیا گیا ہے۔خمینی کے جانشین، سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو 2019 میں ٹویٹرسے اس بنا پرمعطل کر دیا گیا تھا

کیونکہ انھوں نے کہا تھا کہ رشدی کے خلاف فتوی ناقابل تنسیختھا۔ناول نگار پر حملہ کرنے والے لبنانی نژاد شخص نے دوسرے درجے کے قتل کی کوشش اور حملے کے الزامات میں بے قصور ہونے کا اعتراف کیاہے۔ہادی مطر کو بغیر ضمانت کے مغربی نیویارک کی ایک جیل میں رکھا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…