منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

عمران خان کی ارشد شریف کے اہلخانہ سے ملاقات

datetime 24  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے شہید ارشد شریف کی رہائشگاہ جا کر ان کے اہلخانہ سے ملاقات اور تعزیت کی،نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کینیا میں گولی لگنے سے شہید ہونے والے سینیئر صحافی اور نامور اینکر ارشد شریف کی رہائشگاہ پہنچے اور ان کی والدہ ودیگر اہلخانہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر عمران خان نے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ارشد شریف کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی،عمران خان نے ارشد شریف کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف نے اپنی جان دے سچ بولنے کی قیمت ادا کی ہے، اس سے قبل انہیں اپنے وطن کو چھوڑ کر بیرون ملک روپوش ہونا پڑا تھا۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سینیئر صحافی اور نامور اینکر ارشد شریف کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ارشد شریف کے بہیمانہ قتل پر صدمہ ہوا، آج پوری قوم ارشد شریف کے جاں بحق ہونے پر سوگوار ہے،سابق وزیراعظم نے ارشد شریف کی شہادت کے واقعے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شواہد کی جانچ کیلیے مناسب عدالتی تحقیقات کا آغاز ہونا چاہیے،پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ارشد شریف نے اپنی جان دے سچ بولنے کی قیمت ادا کی ہے، اس سے قبل انہیں اپنے وطن کو چھوڑ کر بیرون ملک روپوش ہونا پڑا تھا،سابق وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ارشد شریف سوشل میڈیا پر لوگوں کو بے نقاب کرتا تھا اور سچ بولتا تھا، ہم سفاکیت کی بدترین صورتحال سے دوچار ہیں، مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…