بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

نور بخاری کاماضی میں اپنے قتل کی سازش کیے جانے کا انکشاف

datetime 22  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نور بخاری کاماضی میں اپنے قتل کی سازش کیے جانے کا انکشاف۔کسی نے شوٹنگ کے دوران مجھ پر لائٹس پھینکنے کیلئے عملے کے ایک فرد کو رقم ادا کی تھی۔

لاہور( این این آئی)مذہب کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے والی نور بخاری نے ماضی میں اپنے قتل کی سازش کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ایک انٹر ویو میں نور نے کہا کہ پیشہ ورانہ حسد کا شکار رہ چکی ہوں، ایک بار شوٹنگ کے دوران مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا، کسی نے شوٹنگ کے دوران مجھ پر لائٹس پھینکنے کے لیے عملے کے ایک فرد کو رقم ادا کی تھی، جیسے ہی مجھ پر لائٹیں گریں والد صاحب نے بچا لیا کیونکہ وہ شوبز انڈسٹری کا حصہ تھے اور ایسے واقعات کے بارے میں جانتے تھے۔نور نے کہا کہ میری زندگی میں بہت سخت اور کڑے مراحل آئے اور میں ذہنی و جذباتی طور پر بے حد متاثر ہوئی ہوں لہٰذااب میں نے دینی راہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نور بخاری نے 2017 میں پاکستانی شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اب کسی ٹی شو یا فلم میں نظر نہیں آئیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…