ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

لاہور ہائیکورٹ کا لاہورمیں اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم

datetime 7  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے لاہور میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دیتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب کو اسموگ ایمرجنسی کیلیے جلد اجلاس بلانے کی ہدایت کر دی۔عدالت کی جانب سے اسموگ کی روک تھام کے اقدامات کوحتمی شکل دے کرفوری ٹیمیں تشکیل دیے جانے کا حکم دیا گیا ہے،

الہور ہائیکورٹ کے حکم میں کہا گیا ہے کہ اسموگ کے باعث بننے والی فیکٹریاں اور کارخانے فوری بند کردئیے جائیں، ٹیموں کی نقل وحرکت کیلیے گاڑیاں فراہم کی جائیں، اگر ایسا نہ ہوا توچیف سیکریٹری آفس کی گاڑیاں بھجوائی جائیں گی، عدالت نے ائیرکوالٹی جانچنے کے آلات دو ہفتے میں خریدنے کے احکامات جاری کردئیے۔آلات کی خریداری کیلیے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ہفتے میں فنڈز جاری کرے،عدالت کو کسی عالمی ادارے سے سروکار نہیں، آلات کی خریداری کے فنڈز تنخواہیں یا کوئی بھی منصوبہ روک کراداکیے جائیں، فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔عدالت کا کہنا ہے کہ فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کے ذمہ دار افسروں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی، ایک ہفتے سے لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن چکا ہے، ورلڈ بینک اور غیر ملکی ادارے فنڈز دینے کو تیار مگر یہاں کسی کے کے کان پرجوں تک نہیں رینگتی، ڈالروں کے پیچھے اس لیے بھاگتے ہیں کیوں کہ وہ کسی نہ کسی کی جیب میں جاتے ہیں۔،ایم ڈی واسا نے بتایا کہ واسا کی غیرضروری 400 کے قریب گاڑیاں اسموگ کے پیش نظر بند کردی ہیں، واسا دفاتر کو شمسی توانائی پرمنتقلی کیاقدامات جاری کیے جارہے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…