اسلام آباد( آن لائن ) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپویشن آف پاکستان نے تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے ملازمین کی یومیہ اجرت میں اضافہ کر دیا ۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کی تنخواہوں اور یومیہ اجرت میں اضافے کا آفس آرڈر جاری کر دیا گیا ہے
،مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کر دیا گیا ہے، ڈیلی ویجز ملازمین کی یومیہ اجرت میں245روپے تک اضافہ کر دیا گیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے ملازمین کی یومیہ اجرت بڑھائی گئی ہے، میٹرک,انڈر میٹرک ملازمین کی یومیہ اجرت میں 190 روپے ،ایف اے,ایف ایس سی,ڈی کام, ڈرائیورز کی یومیہ اجرت میں 135روپے ،بی اے,بی ایس سی,ایم اے ملازمین کی یومیہ اجرت 140 روپے ،ایم بی اے,ایم پی اے,ایم کام, ایم ایس سی ملازمین کی یومیہ اجرت میں 185روپے اضافہ جبکہ ایم فل,ایم ایس اور مساوی تعلیم کے حامل ملازمین کی یومیہ اجرت میں245 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔آفس آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کے بقایاجات 17 اکتوبر سے ادا کئے جائینگے ۔