ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

دبئی کا میریکل گارڈن عوام کیلئے کھولنے کا اعلان

datetime 7  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)دبئی کا پھولوں سے سجا اور مہکتا ہوا میریکل گارڈن ایک بار پھر عوام کیلئے کھلنے کے لیے تیار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے رنگوں اور زبردست بناوٹ سے تیارے کیے گئے مجسموں سمیت پھولوں کی بھرمار والا جادوئی گارڈن

ایک بار پھر 10 اکتوبر کو عوام کو خوش آمدید کہے گا۔یہ اس میریکل گارڈن کا 11 واں سیزن ہے جب کہ اس سے قبل اسی سال گرمیوں کے موسم میں اس گارڈن نے خوب توجہ سمیٹی تھی اور اب یہ جادوئی گارڈن موسم سرما میں عوام کیلئے کھولا جارہا ہے۔اس گارڈن کو جادوئی بنانے کیلئے رنگ برنگے 150 ملین پھول ہر سال کھلتے ہیں اور یہ گارڈن 72 ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔اس گارڈن کو مزید دلکش بنانے میں آرٹسٹ نے بھی بہت اہم کردار ادا کیا ہے جس نے مختلف اقسام کے مجسموں پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس گارڈن میں مزید نئی تخلیقات کی گئی ہیں جو آنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے گی۔انتظامیہ کی جانب سے ٹکٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بڑوں اور بزرگ افراد کیلئے 75 درہم کا ٹکٹ ہے جب کہ 3 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کا 60 درہم اور 3 سال سے کم بچے فری میں اس گارڈن کی خوبصورتی سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…