کراچی (این این آئی)پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم سابق کرکٹر عاقب جاوید پر برس پڑے اور کہاہے کہ پہلے پتا ہوتا تو عاقب کو ٹیم میں بالکل نہ کھیلنے دیتا۔ایک انٹرریومیں وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے اگر پہلے پتا ہوتا تو عاقب جاوید کوٹیم میں بالکل ہی نہ کھیلنے دیتا، 20 سال ہوگئے ہیں ریٹائر ہوئے، ٹی وی پر آکر کچھ بھی بولتے رہتے ہیں، انہیں تھوڑا چپ کروادو۔وسیم اکرم نے کہا کہ میں ان کی یہ بونگیاں سنتا رہتا ہوں، 20سال بعد یہ سب باتیں کرنے کا کیا مقصد ہے؟، کوئی پرواہ نہیں کرتا، اب انہیں آے بڑھ جانا چاہیے۔وسیم اکرم نے کہا کہ اب نئی صدی آچکی ہے، نئے بچے آگئے ہیں، ان کے لیے پریشان ہوں ۔