راولپنڈی(آن لائن) جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں فوجی چوکی پردہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں دو فوجی جوان شہید ہوگئے جبکہ پاک فوج کے جوانوں کی مؤثراوربروقت جوابی کارروائی میں ایک دہشت گر د کو ہلا ک کردیاگیا ۔مارے گئے دہشت گردسے ا سلحہ اورگولیاں بر آمد ہوئی ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونیوالا دہشت گردی فورسزاوربے گناہ شہریوں پرحملوں میں ملوث تھا۔فائرنگ کے تبادلے میں نائیک رشیداورسپاہی رسول بادشاہ شہید ہوگئے ۔ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔