اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

اسحا ق ڈار نے پاکستان پہنچتے ہی بڑا اعلان کر دیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(امین این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو دوبارہ اسی بلندی پر لے جائیں گے جس پر نواز شریف کے دور حکومت میں تھا۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار (آج) منگل کو سینیٹر کا حلف اٹھائیں گے

،(کل)بدھ کو بطور وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اللہ کا کرم ہے کہ جس دفتر سے میں میڈیکل کیلئے آیا تھا اللہ تعالیٰ مجھے اسی دفتر میں واپس بلارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ایسی پوزیشن پر لے گئے تھے کہ جہاں ہم دنیا کی 18 ویں معیشت بننے جارہے تھے، خدا مجھے توفیق دے تو پاکستان کو دوبارہ اسی بلندی پر لے جائیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں کم شرح سود تھی، شرح نمو بلند تھی، روپیہ مستحکم تھا، ہماری کوشش ہوگی کہ ہم معیشت کو نیچے سے اوپر لے جائیں، جس کے لیے پہلے گرتی ہوئی اکانومی کو روکیں گے پھر اس کی سمت تبدیل کریں گے خدا ہمیں اس کی توفیق دے۔اپنے مقدمے کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ مجھ پر بنایا گیا مقدمہ بے بنیاد تھا، مجھ پر بیس سال کے ٹیکسز جمع نہ کرانے کا الزام عائد کیا گیا جب کہ میں نے کبھی بیس دن بھی ٹیکس ڈیلے نہیں کیا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…