اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی دھرنا، لانگ مارچ، اسلام آباد پولیس کی تیاریاں مزید تیز کر دی گئیں،پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے 40ہزار آنسو گیس کے شیل منگوا لئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس ہیڈ کوارٹر میں معمول کے مطابق پندرہ ہزار تک شیل اسٹاک میں ہوتے ہیں، چالیس ہزار آنسو گیس کے شیل کی قیمت سات کروڑ روپے بنتی ہے، آنسو گیس کے شیل کی رقم پولیس نے ایڈوانس ادا کردی ہے، ایک آنسو گیس کی سرکاری قیمت 1750روپے مقرر ہے۔ ذرائع کے مطابق پندرہ ہزار اورچالیس ہزار ملا کر آنسو گیس کی تعداد پچپن ہزار ہوجائے گی۔