اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ڈالر 240 نہیں 170 روپے کا ہونا چاہیے، اسحاق ڈار

datetime 26  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ ان کی کوشش ہوگی کہ گرتی ہوئی معیشت کو روکیں اور اس کی سمت درست کریں،پاکستان چار سال سے جس بھنور سے گزرا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ ڈالر کی قیمت 240روپے نہیں ہے، ڈالر کی قیمت 170یا 180 روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیئے۔ ایک انٹرویو میں سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان چار سال سے جس بھنور سے گزرا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ اللہ کا خاص کرم ہے کہ جس دفتر سے نکل کر اپنے میڈیکل کیلئے لندن آیا تھا، آج اسی دفتر میں اللہ نے واپس بلوایا ہے۔اسحاق ڈار نے کہاکہ نواز شریف کی قیادت میں 2023 سے 2017تک میں ہم دنیا کی 18ویں معیشت بننے جا رہے تھے، کم ترین شرح سود تھی اور گروتھ ریٹ بھی بلند تھی، دیگر مائیکرو انڈیکیٹرز بہترین اور بلند سطح پر تھے اور زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر تھے، پاکستانی روپیہ بھی مستحکم تھا۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی گرتی ہوئی ملکی معیشت کو روکیں اور اس کی سمت درست کریں۔اسحاق ڈار نے کہاکہ میرے خلاف 20 سال کے ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرانیکا جعلی کیس تھا، مین نے کبھی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں تاخیر نہیں کی۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…