اسلام آباد (آن لائن) رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈوالر کی انٹربنک قیمت میں 3روپے 65 پیسے کی کمی واقعہ ہوگئی۔ جس کے بعد ڈالر کی انٹر بنک قیمت 239 روپے 65 پیسے سے کم ہو کر 236 روپے پر آ گئی۔ پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے پر ماہر اقتصادیات کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان آمد کی خبروں کے پیش نظر ڈالر کی قیمت میں کمی واقعہ ہوئی ہے۔