جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

5سے11 سال کی عمر کے بچوں کی خصوصی کروناویکسی نیشن مہم آج سے شروع

datetime 18  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی اور حیدرآباد میں کرونا وائرس سے بچا ئوکی 6 روزہ خصوصی ویکسینیشن مہم (آج)پیر19ستمبرسے شروع ہو رہی ہے۔ ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران 5 سے 11 سال کی عمر کے 24 لاکھ بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔کراچی میں کرونا وائرس کے نتیجے میں اب تک 5 سے 11 سال کی عمر کے 62 اور حیدرآباد میں 2 بچے انتقال کرچکے ہیں،

کرونا وائرس سے سب سے زیادہ بچوں کی اموات کراچی کے ضلع جنوبی میں ہوئیں، کراچی اور حیدرآباد میں 9 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت سندھ نے کراچی اور حیدرآباد میں 19 ستمبر سے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کرونا وائرس سے بچائو کی 6 روزہ ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مہم کے دوران 3 افراد پر مشتمل 4 ہزار 554 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں سے 3 ہزار 987 آئوٹ ریچ ٹیمیں، 536 فکسڈ سینٹر اور 3 موبائل ٹیمیں شامل ہوں گی، مہم کے دوران 5 سے 11 سال عمر کے 34 لاکھ 13 ہزار 884 بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف رکھا گیا ہے، جنہیں فائزر کی کرونا وائرس سے بچائو کی ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جائے گی تاہم 70 فیصد ہدف کیلئے 24 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ محکمہ تعلیم کے 58 ای ڈی اوز بھی مہم کا حصہ ہوں گے اور ضلعی سطح پر 40 مانیٹرز مہم کی نگرانی کریں گے۔کرونا وائرس کے نتیجے میں مارچ 2020 سے اگست 2022 تک کراچی اور حیدرآباد میں 5 سال سے 11 سال کی عمر کے 64 بچے انتقال کرچکے ہیں اموات کی یہ شرح 0.7 فیصد بنتی ہے، سب سے زیادہ 49 اموات کراچی کے ضلع جنوبی میں ہوئیں، شہر قائد میں مجموعی طور پر اب تک ان عمروں کے 62 بچے انتقال کرچکے ہیں اور حیدرآباد میں انتقال کرنیوالے بچوں کی تعداد 2 ہے۔کراچی اور حیدرآباد میں مجموعی طور پر 96 ہزار پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ سندھ کے 30 اضلاع میں ایک لاکھ 89 ہزار 555 ٹیسٹ کئے گئے، کراچی اور حیدرآباد میں

اب تک 5 سال سے 11 سال کی عمر کے 9 ہزار 140 بچے کرونا وائرس سے متاثر ہوئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد بنتی ہے۔رپورٹ کے مطابق سندھ کے 30 اضلاع میں مجموعی طور پر متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 12 ہزار 491 ہے اور یوں سندھ بھر میں کرونا وائرس سے

متاثرہ بچوں کی شرح 7 فیصد ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ 6 ہزار 326 بچے ضلع جنوبی کراچی میں متاثر ہوئے، جہاں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 28 فیصد رہی ہے، کراچی اور حیدرآباد میں کرونا وائرس سے اب تک 5 سے 11 سال کی عمر کے 194 بچے اسپتال داخل ہوئے ہیں

۔ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رفیعہ جاوید نے ہدایت کی ہے کہ اسکولز مالکان آگاہی بینرز اپنے اسکولوں میں آویزاں کریں، اساتذہ کو متحرک کیا جائے اور والدین کو آگاہی دی جائے۔بچوں کی بیماریوں کے ماہرین پر مشتمل نمائندہ

تنظیم پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی شرح میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے، اس وقت 12 سال سے زائد عمر کے تمام پاکستانیوں کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے، اب حکومت پاکستان نے 5 سے 11 سال کی عمر کے

بچوں کی ویکسینیشن شروع کا فیصلہ کیا ہے۔پہلے فیز میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور اسلام آباد میں 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو ویکسینیٹ کیا جائے گا۔پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن نے والدین سے اپنے بچوں کو کرونا سے بچا ئوکی ویکسینیشن لگانے میں تعاون کی درخواست کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…