لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن جج قمبر کا پولیس کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے سابق کونسلر کی رائس ملز پر چھاپہ مارا، گودام سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان جس میں راشن کے تھیلے اور1500 سے زائد خیمے برآمد کر لئے گئے، پولیس کاکہناہے کہ امدادی سامان سیلاب متاثرین کی بجائے من پسند افراد کو دیا جانا تھا، سیشن جج کی ہدایت پر مقدمہ درج کرکے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔