بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

گود بھرائی کی رسم ٹک ٹاکر کنول آفتاب کو بھاری پڑ گئی

datetime 14  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ٹاکر کنول آفتاب اور ان کے شوہر ذوالقرنین حیدرکی ٹک ٹاک وڈیوز بہت زیادہ مقبول ہیں انہیں عوام میں خاصی مقبولیت حاصل ہے۔ کنول آفتاب اور ذوالقرنین حیدر دونوں نے محبت کی شادی کی،کنول آفتاب کی  گزشتہ روز گود بھرائی ہوئی، گود بھرائی کی جو تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہیں ،

ان سے محسوس ہوتا ہے کہ ٹک ٹاکر کی یہ رسم بڑے پیمانے پر ہوئی۔ شادی شدہ جوڑے کی تصاویر جب انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کیں تو ان کے پرستاروں نے ان کو جہاں مبارکبادیں دیں وہیں ان پر تنقید کے نشتر بھی برسائے گئے، بہت سارے صارفین نے ان تصاویر کو بے حیائی سے منسوب کیا اور کہا کہ شرم آنی چاہیے اس طرح کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے یہ ہندوؤں کی رسمیں ہیں۔ مداحوں نے جہاں ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا وہاں دوسری جانب بیشتر صارفین نے اسے ہندوانہ رسم کہا۔ کسی نے اسے بے حیائی قرار دیا تو کسی کے نزدیک اس چیز کی نمائش انتہائی غیر ضروری اور نا مناسب تھی۔ ایک صارف نے لکھا، انسان کو اتنا بھی ماڈرن نہیں ہونا چاہیے کہ وہ اپنا مذہب بھول جائے۔ اس سے قبل ماضی میں بھی ٹک ٹاکرز کی یہ جوڑی عمرے کی ادائیگی کے دوران وی لاگ بنانے پر شدید تنقید کا نشانہ بن چکی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹِک ٹاکر جوڑی ذوالقرنین اور کنول آفتاب کے گھر بڑی چوری کی واردات ہوئی تھی جس میں چور گھر کا یو پی ایس تک ساتھ لے گئے تھے۔ اس چوری سے متعلق ذوالقرنین نے ویڈیو شیئرنگ ایپ یو ٹیوب پر ایک نیا وی لاگ شیئر کیا تھا جس میں پولیس ان کے بکھرے ہوئے گھر کا جائزہ لے رہی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…