ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

حکومت اوگرا ختم کرنے جا رہی ہے، ہر پمپ من مانے ریٹ پرپیٹرول فروخت کریگا،آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسویسی ایشن کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 13  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت اوگرا کو ختم کرنے جارہی ہے، اوگرا صارفین کے حقوق کا تحفظ کرتی ہے، اوگرا کو ختم کرنے کے بعد پیٹرول کا کاروبار تباہ ہو جائے گا، ڈی ریگولیشن سے قیمتیں مختلف ہو جائیں گی،

ہر پمپ اپنے من مانے ریٹ پر پیٹرول فروخت کرے گا۔یہ بات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری جمشید خان اور ترجمان نعمان بٹ سمیت دیگر عہدیداران نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جمشید خان نے ڈی ریگولیشن کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی ریفائنریز اس پیشے سے وابستہ ہیں، حکومت نکل جائے گی تو ریگولیشن کون کرے گا؟ ہمارے لیے گاڑیاں چلانا اور کاروبار کرنا مشکل ہو جائے گا۔آل پاکستان آئل ٹینکرایسوسی ایشن کے ترجمان نعمان بٹ نے کہا کہ حکومت اپنے آپ کو بچانے کے لیے ڈی ریگولیشن کرنے جا رہی ہے، شاہد خاقان عباسی نے ہمیں مافیا کہا، ہم کاروباری لوگ ہیں مافیا نہیں ہیں۔نعمان بٹ نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں کی ذمہ داری آئل کمپنیز پر ڈال دی جائے جب کہ ڈی ریگولیٹ کرنے کے بعد ہمارا مارجن کم کردیا جائے گا، ہم جب بلنگ کرتے ہیں تو ٹیکس پہلے کاٹ لیا جاتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ 72 پیسے ایک لیٹر پر ہمیں لوکل دیا جاتا ہے۔انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کسی میٹنگ میں ہمیں آن بورڈ نہیں لیا گیا، ڈی ریگولیشن سے قیمتیں مختلف ہو جائیں گی، ہر پمپ اپنے من مانے ریٹ پر پیٹرول فروخت کرے گا، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اس کاروبار کے ساتھ جو سلوک کریں گی اس کا ابھی نہیں معلوم ہے۔م نیوز کے مطابق آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نعمان بٹ نے کہا کہ ہماری تنظیم نے لیٹر لکھا ہے لیکن حکومت نے بھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ انہوں نے خبردارکرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں بتائے بغیر ڈی ریگو لیٹ کیا گیا تو ہم اپنی گاڑیاں بند کر کے کھڑی کر دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…