تہران (آن لائن) ایران نے مقامی سطح پر جدید ترین لانگ رینج ڈرون تیار کرلیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے جدید لانگ رینج ڈرون تیار کرلیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی فوج کے حکام کا کہنا ہے کہ نئے ڈرون کا نام آرش 2 رکھا گیا ہے، جو آرش 1 کا نیا ورڑن ہے۔ نئے ڈرون سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔رپورٹس کے مطابق ایران کے مقامی طورپر تیار کردہ ڈرون کے ذریعے تل ابیب اور ہائفہ کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ایران کو جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر عالمی پابندیوں اور تنقید کا سامنا ہے۔ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ کی تجدید سے متعلق معاملات بھی التوا کا شکار ہیں۔