راولپنڈی(آن لائن ) توہین مذہب کے مقدمہ میں صحافی وقار مقصود ستی کی عبوری ضمانت 19ستمبر تک منظور کر لی گئی۔ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ کی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی۔
جس پر عدالت نے صحافی وقار ستی کو 50ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانت 19ستمبر تک منظور کر لی۔وقار ستی کے ساتھ صدر (پی ایف یو جے) افضل بٹ صاحب کی قیادت میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس، نیشنل پریس کلب کے عہدیداران سمیت راولپنڈی اسلام آباد کے صحافیوں نے شرکت کی ، اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر افضل بٹ نے جوڈیشل کمپلیکس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وقار ستی کے ساتھ ہیں مقدمہ کے اخراج کے لئے عدالت عالیہ سے رجوع کیا جائیگا ،صحافی وقار ستی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا پہلا توہین مذہب کا کیس ہے جس کا مقدمہ ایک صحافی پر درج کیا گیایہ پنجاب حکومت نے انتقامی کارروائی کی ہے یہ جھوٹا مقدمہ اگر بنتا بھی تھا تو ایف آئی اے سائبر کرائم کا بنتا تھا ایف آئی اے کی جگہ پنجاب پولیس اختیار استعمال کررہی ہے ۔