اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)منگل کے روز ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تا ہم بعد دوپہرکشمیر، بالائی خیبرپختو نخوا اور بالائی/وسطی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤ ں ا ور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختو نخوا کے چند اضلاع میں تیز ہواؤ ں ا ور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہو سکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم با لا ئی /و سطی پنجاب، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔تا ہم ملک کے د یگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): پنجاب: اوکاڑہ 34، گوجرانوالہ23 ، فیصل آباد 21، ٹوبہ ٹیک سنگھ15، جہلم 11، منگلہ 09 ،جھنگ 03، ساہیوال، منڈی بہاؤالدین، گجرات 02، نارووال، مری 01، کشمیر: کوٹلی25 ، را ولا کوٹ،گڑھی دوپٹہ 01، خیبر پختو نخوا: دیر(بالائی 22)، کاکول 18، مردان 10، مالم جبہ 09، سیدو شریف 07 اور بالاکوٹ میں 03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: دالبندین 41، نو کنڈی اور چلاس میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔