اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے شاہین خالد بٹ کو اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا ۔ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر شاہین خالد بٹ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جبکہ حکومت کی جانب سے سید طارق محمود کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کا نیا وائس چیئرمین نامزد کر دیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا۔