اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

ٹیسٹ کی کپتانی چھوڑنے کے بعد مجھے صرف کس ایک انسان کا پیغام آیا تھا؟کوہلی کا بڑا انکشاف

datetime 5  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیسٹ کی کپتانی چھوڑنے کے بعد مجھے صرف ایک انسان مہندر ا سنگھ دھونی کا پیغام آیا تھا۔ویرات کوہلی نے یہ انکشاف ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کیا ۔

انہوںنے کہا کہ میں دھونی کے علاوہ بہت سے دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا ہوا ہوں تاہم ٹیسٹ کی کپتانی چھوڑنے پر مجھے صرف انہوں نے پیغام بھیجا۔کوہلی نے کہا کہ میرا فون نمبر بہت سے لوگوں کے پاس ہے لیکن کسی اورکا کوئی پیغام نہیں آیا، ٹی وی پر بھی بہت لوگ تجاویز دیتے ہیں، ٹی وی پر بیٹھ کر بولنے کے لیے لوگوں کے پاس بہت کچھ ہوتا ہے۔ بھارتی کھلاڑی نے کہاکہ اگر میں نے کسی کے بارے میں کچھ بولنا ہے یا مدد کرنی ہے تو میں انفرادی طور پر اس تک پہنچتا ہوں، اگر آپ تجاویز پوری دنیا کے سامنے دیں گے تو اس کی اہمیت میرے لیے نہیں ہے، اگر میری بہتری کے لیے کوئی چیز ہے تو آپ وہ بات میرے ساتھ انفرادی طور پر بھی کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ کوئی عزت والا تعلق ہوتا ہے تو وہ ویسے ہی دکھائی دیتا ہے، ایسے حقیقی تعلق میں سکیورٹی ہوتی ہے کیونکہ نہ مجھے ان سے کچھ چاہیے ہوتا ہے اور نہ انہیں مجھ سے کچھ چاہیے ہوتا ہے، دھونی نہ مجھ سے کبھی غیر محفوظ تھے اور نہ میں غیرمحفوظ تھا۔ویرات کوہلی نے کہاکہ میں ہمیشہ ایمانداری کے ساتھ کھیلا ہوں اور چیزوں کو اسی طرح دیکھتا ہوں، دینے والا صرف اوپر والا ہے، آپ ہاتھ پاؤں چاہے جتنے مار لو دینا اوپر والے نے ہے اور کوئی کچھ نہیں کر سکتا، میں تو اپنی زندگی ایسے ہی گزارتا ہوں، جب تک میں کھیلوں گا ایسے ہی کھیلوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…