اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کے ’’برے وقت‘‘ کی پیش گوئی کردی

datetime 5  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے عمران خان نے فوج میںتقرریوں کو متنازع بنایا ،یہ ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا ہے، عمران خان کا بیان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کی قربانیوں کی تو ہین ہے، سیاستی مفادات کی خاطر ریاستی اداروں کو مت گھسیٹیں، اقتدار کی ہوس ان کو سکون سے بیٹھنے نہیں دے رہی، آئینی طریقے سے ان سے اقتدار لیا گیا

وہ اداروں پر حملہ آور ہیں ،فوج ملکی سرحدوں کے تحفظ کی ضامن ہے نہ کہ عمران خا ن کی کرپشن کی ۔ پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جب سے پاکستان آزاد ہوا ہے ہمارے ہمسایہ ملک بھارت کے ہمیشہ دو ہدف رہے ہیں، ایک معیشت اور دوسرا ہمارا دفاع، بھارت شروع سے ہماری معیشت اور دفاع پر حملہ کرتا رہا ہے اور عمران خان نے بھی بھارت کی طرح ملکی معیشت اور ملکی دفاع کو ہدف بنایا ہوا ہے ،بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں رکاوٹیں ہیں دور کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں افراتفری کا ماحوال پیدا کرنا چاہتے ہیں بھارت نے آئی ایم ایف کو خط لکھا کہ پاکستا ن کو قرض نہ دیا جائے اور خان صاحب نے بھی وہی کام کیا ہے کہ پاکستان کو قرض نہ دیا جائے کو ئی ایسا سوچ سکتا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدہ روکا جاسکتا ہے؟ سری لنکا جیسی صورتحال پید ا کرنے کیلئے آئی ایم ایف کو خط لکھا گیا ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ فیصل آباد جلسے میں عمران خان نے جو بیان دیا ہے وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کی قربانیوں کی تو ہین ہے میں ان کو تنبیہ کرنا چا ہتا ہوں کہ سیاسی مفادات کی خاطر ریاستی اداروں کو مت گھسیٹیں ، انہوں نے اپنے دور حکمرانی میں کی گئی تقاریر کو سیاست کا موضوع بنا لیا ہے ، افواج پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں ہیں ایک جرنیل سے لے کر سپاہی تک دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی گئی ہیں ، ہیلی کا پٹر حادثے میں ہمارے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا

،وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان سے اقتدار آئینی طریقے سے لیا گیا لیکن وہ ریاستی اداروں پر حملہ آور ہیں، ،کل عمران خان نے فوج کی قیادت پر حملہ کیا ، عمران خان نے فوج میں تقرریوں کو سیاست کا موضوع بنایا ، عمران خان نے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق شکوک شہبات پیدا کرنے کی کوشش کی ، عدم اعتماد کے بعد عمران مسلسل فوج پر تنقید کر رہے ہیں ،

انہوں نے گزشتہ روز کہا کہ حکومت مرضی کا آرمی چیف لگانا چاہتی ہے تاکہ حکومت کی کرپشن بچ سکے، بقول عمران خان تھری سٹار افسروں میں ایسے افسران کی موجودگی کا دعوی کرتے جو کرپشن کو تحفظ دیں گے۔سیلابی صورتحال میں پاک فوج اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ماضی میں نہیں جا نا چا ہتا کی ان کی کس طرح سے سر پرستی ہوئی ،

عمران خان برملا کہتے رہے ہیں کہ مجھے سرپرستی چاہے وہ کہتے ہیں جب میں اقتدار میں ہو ں تو سب ٹھیک نہ ہوں تو سب غلط ، یہ وہ واحد ایسا شخص ہے جسے اقتدار کی ہوس سکون سے بیٹھنے نہیں دے رہی ، پاکستانی فوج کا م ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے نہ کہ عمران خان کی کرپشن کا تحفظ یہ شخص اپنی کرپشن کا تحفظ چاہتا ہے ، ایسا شخص ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا ہے ،

عمران خان نے اپنے دور میں کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا تھا ان کی سکینڈل کی بھر مار ہے، کرپشن میں عمران کا خاندان بھی شامل ہے،عمران خان نے خود کہا کہ ہیرے تو بہت سستے ہیں ، اسکا مطلب انہوں نے انکار نہیں کیا، مستقبل میں عمران خان کے خلاف لمبی لمبی کارروائیاں ہونے والی ہیں

عمران خا ن کے ساتھ وہ نہیں کریں گے جو نواز شریف کے ساتھ ہوا ہے ، قانونی ماہرین جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے کہ کیا کارروائی ہونی ہے ۔ ذاتی فائدے کیلئے عمران خان یہ کسی کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے ، عمران کا فارن فنڈنگ کیس بہت سی مالی بے ضابطگیوں کو سامنے لائے گا، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ان کیلئے مسائل پیدا کریگا۔لو گ اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر سیلاب متاثرین کی مدد کر رہے واحد عمران خان ہیں جو متاثرین کی مدد کی بجائے جلسے کر رہا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…