اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

ذوالفقار بھٹو جونیئر کا دنیا سے پاکستان کے لئے بڑا مطالبہ

datetime 5  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے و سماجی رہنما ذوالفقارعلی بھٹو جونیئر نے دنیا سے پاکستان کا قرض معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قرض معاف نہ کیے گئے تو لوگ بھوکے مر جائیں گے، یہاں قحط سالی آ رہی ہے،

دنیا کو ہمارا قرض معاف کرنا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ یہ بات درست ہے کہ پاکستان میں کرپشن، سیاسی بد انتظامی ہے۔ ذوالفقار بھٹوجونیئر نے کہا ہے کہ میں اپنی فیملی پر ذاتی حیثیت میں تنقید نہیں کرنا چاہتا مگر یہ سیاست کی بات ہو رہی ہے۔انہوں نے انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ وزارت تعلیم کی بات کی جائے تو اعلی تعلیم کے لیے رشوت دینی پڑتی ہے، لوگوں کو تعلیم کے حصول کے لیے بھی رشوت دینی پڑ رہی ہے۔ دوسری جانب سابق صدرمملکت اورپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاہے کہ ہم اداروں اور جرنیلوں کو عمران خان کی ہوس کی خاطر متنازع نہیں بننے دیں گے۔بلاول ہاؤس میڈیا سیل سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گزشتہ روز کی افواجِ پاکستان سے متعلق تقریر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سابق صدر نے کہاکہ ساری قوم کو نظر آ رہا ہے کہ اس قوم کا فتنہ کون ہے، آج سب کو انسان اور حیوان کا پتہ چل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہر سپاہی سے لے کر جرنیل تک ہر ایک بہادر اور محبِ وطن ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو کمزور کرنے کا کہیں سے ٹھیکہ لیا ہوا ہے جو ہمارے جیتے جی نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم اس وقت سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے، ان کی مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور یہ شخص جلسہ جلسہ کھیل رہا ہے۔سابق صدر نے کہاکہ خیبر پختون خوا اور پنجاب میں بھی صرف وفاقی حکومت نظر آ رہی ہے، جبکہ خیبر پختون خوا اور پنجاب کی صوبائی حکومتیں صرف جلسوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…