پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

شاہراہ قراقرم پر کیہال پل کو خطرہ، اسلام آباد اور گلگت کا زمینی رابطہ منقطع ہونے کا امکان

datetime 28  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوئر کوہستان (این این آئی)لوئرکوہستان میں سیلابی ریلے سے شاہراہ قراقرم پر قائم اہم کیہال پل کو خطرہ لاحق ہوگیا، تحصیل پٹن اور داسو کے درمیان پل کیدونوں پلرزکی بنیادیں کھوکھلی ہو چکی ہیں، پل ٹوٹنے کی صورت میں اسلام آباد اور گلگت کا زمینی رابطہ منقطع ہو جائیگا،

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کوہستان نے بتایا کہ پل کی جلد مرمت کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو خط لکھ رہے ہیں۔دوسری جانب موٹر ویایم ون پر برہان تا پشاور، قومی شاہراہ پر ازاخیل اور نوشہرہ کے درمیان، بلوچستان میں قلات سے پشین یارو، سندھ میں کنڈیارو، مورو، سکرنڈ اور مٹیاری کے قریب اور نیشنل ہائی وے پر حب سے بیلہ تک سیلاب کا خدشہ ہے۔موٹر ویپولیس نے سیلاب کی صورتحال پر الرٹ جاری کر دیا ہے، ساتھ ہی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سفر سیگریز کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔موٹر وے پولیس نے سفر سے پہلے پولیس ہیلپ لائن سے معلومات حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلی خیبر پختونخوا کی ہدایت پر کالام میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر سروس شروع کردی گئی، حکومت نے ریسکیو آپریشن کے لیے مزید دو ہیلی کاپٹر مانگ لیے بارشوں اور سیلاب کے باعث خیبر پختونخوا کے علاقہ کالام میں سیاح پھنس گئے۔ راستے بند ہونے کے باعث پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا تھا۔وزیراعلی خیبر پختونخوا نے سیاحوں کو نکالنے کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر فراہم کردیاہے۔ ہیلی کاپٹر مقامی لوگوں کے لیے امدادی سامان لے کر کالام پہنچا،

اور وہاں سے سیاحوں کو نکالنے کا سلسلہ شروع کر دیا، 35 سے زائد خواتین اور بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔اسی حوالے سے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے کہا ہے کہ کالام، اتروڑ اور ملحقہ علاقوں سے سیاحوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا۔ اسی طرح کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…