ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ اور ٹک ٹاکر سونالی فوگاٹ کے مبینہ قتل کے الزام میں گوا پولیس نے ان کے پرسنل اسسٹنٹ سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
سونالی اداکاری کے ساتھ سیاست میں بھی متحرک تھیں اور وہ سیاسی طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بے جے پی) سے وابسطہ تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سونالی فوگاٹ ایک متنازع شخصیت کے طور پر شہرت رکھتی تھیں اور ہمیشہ کسی نہ کسی تنازع کی زد میں رہتی تھیں،
انہوں نے ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کی اور ریئلٹی شو بگ باس کا بھی حصہ رہی۔سونالی فوگاٹ کو 22 اگست کے روز گوا کے ایک اسپتال میں مردہ حالت میں لایا گیا تھا،
جس کے بعد گوا پولیس کی جانب سے مبینہ قتل کی تحقیقات شروع کی گئی۔سونالی فوگاٹ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ان کے بھائی کی فریاد پر سونالی کے
پرسنل اسسٹنٹ سدھیر ساگوان اور انکے دوست سکھویندر واسی کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ابتدائی طور پر سونالی فوگاٹ کی
موت کا سبب دل کا دورا بتایا گیا تھا تاہم ان کے بھائی کی درخواست پر قتل کی تحقیقات شروع کی گئی اور لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تھا۔