ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

ملک میں قانون جج صاحبان کا نام ہے، ایسا لگتا ہے کہ جج قانون کے ماتحت نہیں قانون ججز کے ماتحت ہے، فواد چودھری

datetime 26  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں قانون جج صاحبان کا نام ہے، فواد چودھری

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام ہائیکورٹ کے فیصلے سے ثابت ہوتا ہے

’ملک میں قانون جج صاحبان کا نام ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے نزدیک اداروں کے خلاف بیان اتنا سنگین معاملہ ہے کہ عدالت نے زیر حراست تشدد جیسے سنگین الزام کو نظر انداز کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عدالتی نظام حیران کن تفریق کا شکار ہے،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہہ دیا جبکہ پشاور ہائیکورٹ کے نزدیک حکومت کا پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف ان ہی الزامات پر مقدمے کا حکم بے وقعت ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ حکومت کو نوٹس کیے بغیر کابینہ کا فیصلہ معطل کر دیا گیا، ثابت یہ ہوتا ہے کہ ملک میں قانون جج صاحبان کا نام ہے،

ایسا لگتا ہے کہ جج قانون کے ماتحت نہیں قانون ججز کے ماتحت ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ایک بیان میں قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…