دعا ہے اللہ ہر آفت اور بلا سے پاکستان کی حفاظت کرے، ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس
ریاض(این این آئی) سربراہ اعلی حرمین شریفین انتظامیہ ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ اللہ ہر آفت ، بلا سے پاکستان کی حفاظت کرے،
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دیکر مملکت کے تاریخی روایتی موقف کو اجاگر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ اعلی حرمین شریفین انتظامیہ ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دے کر مملکت کے تاریخی روایتی موقف کو اجاگر کیا ہے۔
ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس نے کہا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کے حوالے سے پرعزم ہیں،
خوشی اورغم میں پاکستانی بھائیوں کا ساتھ سعودی قیادت کا شیوہ ہے، اس پر ہماری قیادت قابل قدرو تحسین ہے۔
سربراہ اعلی حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا کہ دعا ہے اللہ ہر آفت ، بلا سے پاکستان کی حفاظت کرے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی قیادت نے ہمیشہ ہر شعبے میں پاکستان اور سعودی مضبوط تعلقات کے استحکام کا خیال رکھا ہے۔