جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

قادیانی خاندان کے 19 افراد نے اسلام قبول کر لیا

datetime 26  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) جامع مسجد بلال میں مختلف مسالک کے علمائے کرام جن میں مولانا نصیب مینگل ، مولانا اسداللہ ، مفتی نصر اللہ احمد پوری ، علامہ ڈاکٹر شعیب ، مولانا مقبول ، مولانا حبیب رزق سمیت دیگر علمائے کرام شریک ہوئے۔تفصیلات کے مطابق

کراچی کے علاقے میر محمد گوٹھ سلطان آباد منگھو پیر کی جامعہ مسجد بلال میں ایک تقریب منعقد کی گئی ، جس میں متعلقہ علاقے میں 1993 سے رہائش پزیر قادیانی خاندان کے 19 افراد قادیانیت کو چھوڑ پر حلقہ بگوش اسلام ہو گئے۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت منگھو پیر کے سرپرست قاری ظفر اللہ نگرانی میں منعقدہ اس مجلس میں مختلف مسالک کے علمائے کرام بھی قادیانیت چھوڑنے اور اسلام قبول کرنے والے خاندانی کی نصرت کیلئے موجود تھے۔اس مجلس میں شریک ہونے والے علمائے کرام میں مفتی نصب مینگل ، بریلوی مکتب فکر سے علامہ ڈاکٹر شعیب ، نارتھ ناظم آباد سے مولانا مقبول ، دیوبندی مکتب فکر سے حبیب رزاق ، نارتھ ٹا?ن کے نگران شاکر اللہ ، رئیس دارالافتا مفتی نصراللہ احمد پوری سمیت دیگر علمائے کرام اور علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھیں۔مولانا اسداللہ نے بتایا کہ یہ خاندان 1953 سے یہاں پر آباد تھا ، جن پر محنت جاری تھی ، ان کی غمی و خوشی میں شرکت کی جاتی رہی ، انہیں اسلام کی ترغیب دلائی جاتی رہی ، انہیں اسلام کی جانب قائل کیا جاتا رہا ، جس پر وہ مسلمانوں سے اور اسلام سے متاثر ہوئے اور اسلام قبول کرلیا۔مولانا اسداللہ کا کہنا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے نو مسلم خاندان کے اعزاز میں بڑا پروگرام منعقد نہیں کر سکے ، جلد اسی سلسلے کا ایک اور پروگرام منعقد کیا جائے گا جس میں مذید بھی قادیانی بھی اسلام قبول کریں گے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔آخر میں نو مسلم خاندان کی استقامت کیلئے دعا کرائی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…