ہندو دوشیزہ نے کلمہ طیبہ پڑھ کر دین اسلام قبول کر لیا
سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر ہندو دوشیزہ نے اپنا مذہب چھوڑ کر
عالم دین کے ہاتھوں کلمہ طیبہ پڑھ کر دین اسلام قبول کر لیا اور قرآن پاک کی تعلیم حاصل کر کے خدمت دین
کے عزم کا اظہار کیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں مقیم چترال کے علاقہ کیلاش کی ہندو دوشیزہ رچک گل
نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنے مزہب کو چھوڑ کر مقامی عالم دین ڈویژنل صدر بین المذاہب امن کمیٹی
مولانا قاضی نگاہ مصطفی چشتی نے کلمہ طیبہ پڑھ کر دین اسلام قبول کر لیا۔ جہاں گواہان ظہیر خان،
نعمان قادر کی موجودگی میں دائرہ اسلام میں داخل ہونے والی نو مسلم دوشیزہ کا اسلامی نام مریم فاطمہ رکھ دیا گیا
تو اس نے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کر کے خدمت دین کے عزم کا اظہار کیا جبکہ عالم دین نے خاتون کے
ایمان کی سلامتی، استقامت اور دین اسلام پر کاربند ہو کر خدمت دین ہے عزم پر عمل کرنے کے لئے خصوصی دعا کروائی۔