اسلام آباد(آن لائن)میری دو بیویاں ہیں،دونوں کے حقوق برابری کی سطح پر ادا کرتا ہوں،حج پر بھی دونوں ساتھ تھیں،وفاقی وزیر مذہبی امور کے بیان پر کمیٹی روم میں قہقہ لگ گیا،یہ بات اس وقت ہوئی جب چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ کمیٹی ربیع الاول کے ماہ میں کمیٹی ممبران کو عمرہ کے لیے جانا ہے ،کیا جن کی بیویاں تین تین ہوں وہ بھی جا سکتے ہیں،شگفتہ جمانی نے کہا کہ ایک ہی بیوی جا سکے گی،تین سے حالات خراب ہونگے،اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ سب کو ساتھ لیکر جائیں ،میری دو ہیں اور دونوں ہی حج پر ساتھ ہوتی ہیں۔