پشاور(این این آئی)دیر بالا تحصیل براول میں سیلابی ریلے میں سکول کے 5بچے ڈوب گئے جن میں سے 3 بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 2 کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق دیر بالا تحصیل براول میں سیلابی ریلے میں سکول کے 5بچے ڈوب گئے۔ ریسکیو اہلکاروں کی غوطہ خور ٹیموں نے 3بچوں کی لاشوں کو نکال لیا جبکہ 2 کی تلاش جاری ہے۔ ڈوبنے والے بچے چھٹی کے بعد گھروں کو جارہے تھے کہ سیلابی ریلے کے زد میں آگئے۔