عمران خان خود کو قائد اعظم ثانی سمجھتے ہیں، طلعت حسین
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و تجزیہ کار طلعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان خود کو قائد اعظم ثانی سمجھتے ہیںمگر ان کے خیالات، بیانات،
حرکات اور اعمال سب الطاف حسین کی کاپی لگتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھاکہ ’’اگر چہ عمران خان خود کو قائد اعظم ثانی کے طور پیش کرتے ہیں مگر ان کے خیالات، بیانات، حرکات اور اعمال سب الطاف حسین کی کاپی لگتے ہیں،
جس نے اپنی جماعت کو اپنی زبان سے تہس نہس کر دیا اور سیاست سے فارغ ہو گیا۔قبل ازیں طلعت حسین نے کہا تھا کہ
عمران خان اب پنجاب حکومت کو استعمال کر کے شہباز گل کو بچانے کی کوشش میںہیں جبکہ وفاقی اور پنجاب پولیس کو آمنے سامنے کھڑا کر رہے ہیں۔
سینئر صحافی کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی پنجاب بیورو کریسی کے توسط کروانے کا حکم پرویز الہی کے لئے خطرناک شرمندگی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
اگر چہ عمران خان خود کو قائد اعظم ثانی کے طور پیش کرتے ہیں مگر ان کے خیالات، بیانات، حرکات اور اعمال سب الطاف حسین کی کاپی لگتے ہیں، جس نے اپنی جماعت کو اپنی زبان سے تہس نہس کر دیا اور سیاست سے فارغ ہو گیا۔
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) August 21, 2022