کراچی(این این آئی)امریکی ڈالر کے مقابلہ میںایک بار پھر روپے کی قدر میںگراوٹ کا رجحان ہے ،پیر کو انٹر بینک میںروپے کی قدر میں2روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میںڈالر کے مقابلہ میںروپے کی قدر میں0.93فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی اور انٹر بینک میں ڈالر 2.01روپے اضافہ سے 214.65روپے سے بڑھکر216.66روپے کی سطح پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید
218اور قیمت فروخت222روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی ۔ فاریکس ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق یوروکی قیمتخرید50پیسے بڑھ کر
218.50روپے اور قیمت فروخت2 روپے بڑھ کر223روپے ہو گئی۔ برطانوی پانڈ کی قیمت خرید50پیسے بڑھ کر258.50روپے
اورقیمت فروخت 1روپے بڑھ کر262روپے پر جا پہنچی۔ سعودی ریال کی قیمت خرید57.70روپے سے بڑھ کر58.50روپے
اورقیمت فروخت 58.30روپے سے بڑھ کر59.10روپیہوگئی جبکہ یو اے ای درہم کی
قیمت خرید59.20روپے سے بڑھ کر59.60روپے اور قیمت فروخت60.40 روپے سے کم ہوکر60.20روپے ہوگئی ۔