منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

امریکہ ،دوصحافیوں کوگولی مارنے والابھی صحافی نکلا،وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 26  اگست‬‮  2015 |

ورجینیا(نیوزڈیسک) امریکا میں ایک لائیو ٹی وی شو کے دوران اسی چینیل کے ایک سابق رکن نے دو صحافیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا جس نے بعد میں خود کو بھی گولی مارلی۔امریکی میڈیا کے مطابق وسطی ورجینیا میں ڈبلیو ڈی بی جے ٹی وی کا شو جاری تھا کہ ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر دی۔بعد ازاں برائس ولیمز نامی مشتبہ شخص نے ٹی وی رپورٹر اور کیمرہ مین پر فائرنگ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں اس نے ہلاک ہونے والی صحافی الیسن پارکر پر نسل پرستانہ فقرے بولنے کا الزام عائد کیا۔ ہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وہ ورجینا کے ایک علاقے میں چلتا ہوا چوبیس سالہ الیسن پارکر اور ستائیس سالہ کیمرہ مین ایڈم وارڈ کے پاس پہنچا جو مقامی چیمبر آف کامرس کے ایک عہدیدار کا انٹرویو کررہے تھے۔42 سالہ برائس ولیمز جس کا اصل نام ویسٹر لی فلانگین ہے، نے کیمرے سے اپنے ہاتھ کو دکھایا جس میں ایک گن پکڑی ہوئی تھی۔پھر وہ الیسن پارکر اور کیمرہ مین کے پیچھے پہنچا اور انتہائی قریب سے ان پر کئی فائر کیے۔ویڈیو میں صحافی کو گولی لگتے اور پناہ کی کوشش کے لیے بھاگتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔برائس ولیم شوٹنگ کے بعد فرار ہوگیا جس کا پولیس نے تعاقب کیا جس کے دوران اس نے انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو پوسٹ کی اور بعد ازاں خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے خود کو گولی مارلی تاہم پولیس نے اسے زخمی حالت میں برآمد کرکے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ولیمز ایک سال قبل اسی چینیل کا رکن تھا جسے بعد ازاں برطرف کردیا گیا تھا۔اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ فائرنگ کے بعد مسلح شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش کے لیے پولیس نے کوششیں شروع کر دیں ہیں۔چینل کے حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ اس وقت کی گئی جب پارکر آفس کے باہر یک براہ راست انٹرویو کر رہی تھیں۔گولی لگنے ہلاک ہونے والی صحافی ایلسن پارکرہمیشہ اپنے والد کے ساتھ رہتی تھی لیکن بدھ کے روز کی صبح اس کی والدہ اینڈی پارکرکو ایلسن پارکرکے ٹی وی چینل کے مالک کی طرف سے پیغام آیاکہ ایلسن پارکرکوقتل کردیاگیاہے بعد میں معلوم ہواکہ ان دوصحافیوں کوگولی مارنے والابھی 41 سالہ ویسٹرلی فلینگن ایلسن کااسی ٹی وی چینل میںکولیگ تھااوراس نے فائرنگ کی اوراس فائرنگ کی فوٹیج وائرل کردی جبکہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کیمرہ مین ایڈم ورڈکوبھی معلوم نہیں تھاکہ اس کے ساتھ ایساواقعہ ہوجائے گا وہ کیمرہ مین تھالیکن ایلسن کے ساتھ رپورٹنگ بھی کرتاتھااس کی منگنی 20دسمبر2014میں ہوئی تھی اوروہ اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھا۔اس نے اپنی منگنی کی تصاویربھی اپنی فیس بک پرپوسٹ کی تھیں جس میں وہ اپنی منگیترکے ساتھ تھا دوسری طرف فائرنگ کرنے والے شخص نے ان دوصحافیوں کوگولی مارنے کے بعد ویڈیوبنائی اوراس کووائرل کردیااورپھرخود کوگولی مارلی اوراب ورجینیاکے ایک ہسپتال میں ہے ۔ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت اب خطرے سے باہرہے ۔ برائس ولیمز کے بارے میں معلوم ہواہے کہ اس کوایک غلط کی قسم کی ٹوئیٹ کرنے پر ڈبلیو ڈی بی جے ٹی وی سے نکالاگیاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…