واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکا نے افغانستان میں بروئے کار مزاحمتی گروپ حقانی نیٹ ورک کے سربراہ کے بھائی کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ۔امریکی محکمہ خارجہ نے حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی کو پہلے ہی عالمی دہشت گرد قرار دے رکھا ہے اور اب ان کے بھائی عبدالعزیز حقانی کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔سراج الدین حقانی کو گذشتہ ماہ ملا محمد عمر کے انتقال کی خبر منظرعام پر آنے کے بعد افغان طالبان کا نائب امیر مقرر کیا گیا ہے۔محکمہ خارجہ نے واشنگٹن میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ عزیز حقانی گذشتہ کئی سال سے افغان حکومت کے اہداف کے خلاف دھماکا خیز مواد سے حملوں اور ان کی منصوبہ بندی میں ملوّث ہیں۔انھوں نے اپنے بھائی بدرالدین حقانی کی موت کے بعد حقانی نیٹ ورک کے تمام بڑے حملوں کی ذمے داری قبول کی ہے۔امریکا نے پہلے ہی عبدالعزیز حقانی کے سر کی قیمت پچاس لاکھ ڈالرز مقرر کررکھی ہے اور حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دے رکھا ہے۔اب نئی پابندی کے تحت ان کے امریکا میں کسی بھی قسم کے اثاثے منجمد کر لیے جائیں گے اور امریکی شہری ان کے ساتھ کسی قسم کا کوئی لین دین نہیں کرسکیں گے۔حقانی نیٹ ورک کے بارے میں امریکی ذرائع ابلاغ اور خفیہ ایجنسیوں کا دعویٰ ہے کہ اس کے جنگجو پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں خفیہ پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔اس کے القاعدہ کے ساتھ قریبی تعلقات بتائے جاتے ہیں اور اس نے مبینہ طور پر افغانستان میں امریکا اور حکومتی اہداف پر سب سے تباہ کن حملے کیے ہیں۔امریکی انٹیلی جنس نے اسی نیٹ ورک کو 2009ء میں خوست میں کیمپ چپ مین پر خود کش بم حملے کا ذمے دار ٹھہرایا تھا۔اس واقعے میں سی آئی اے کے سات اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
امریکا،حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر عالمی دہشت گرد قرار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)
-
190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواست پر فیصلہ سنادیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
بہت جلد پٹرول قیمتوں میں کمی کا عندیہ
-
سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا نوٹیفکیشن جاری
-
راولپنڈی،ہوٹل میں متعدد بار زیادتی کے بعد خاتون حاملہ، پیدا ہونے والی بچی بھی چھین لی گئی
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام : قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
-
جمائمہ کے ’دوسرے شوہر کیمرون ‘کون ہیں؟ دونوں کی ملاقات کیسےہوئی؟ اہم تفصیلات منظرعام پر
-
چودھری پرویز الہٰی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر بول پڑے
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
معروف اداکار کی سیاسی جماعت بازی لے گئی
-
ٹرمپ نے اپنی اور کابینہ ممبرز کی نیم برہنہ تصویر پوسٹ کردی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے



















































