کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان کا ملک کے چاروں صوبوں سے زمینی راستہ منقطع مسافر کوچز اور دیگر گاڑیاں واپس ہوگئی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے حکومت کی جانب سے راستوں کو کھولنے کیلئے اقدامات اٹھائیں جارہے ہیں تاہم سردست کوئٹہ کراچی شاہراہ،
کوئٹہ ژوب،پنجاب اور خیبر پختونخوا جانے والے راستے مکمل طور پر بند ہیں ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ سیلابی ریلوں کی وجہ سے بند ہے جبکہ کوئٹہ ژوب شاہراہ دانہ سر کے مقام پر بڑے بڑے پتھر اور لینڈ سلائنڈنگ کی وجہ سے مکمل طور پر بند ہیں بلوچستان سے اندرون ملک جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا مسافروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی شاہراوں کو کھولنے کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ مسافر اپنے اپنے علاقوں میں پہنچ سکے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر احمد ناصر نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں سے اب تک بلوچستان میں 205افراد جاں بحق ہوچکے ہیں کوہلو اور نصیر آباد میں جمعرات کو بہت زیادہ نقصانات ہوئے ہیں کوئٹہ ژوب،پنجاب جانے والی ٹریفک بند ہے کوئٹہ کراچی شاہراہ بھی ٹریفک کیلئے بند ہے جس کیلئے پی ڈی ایم اے اقدامات اٹھارہی ہے حکومت بلوچستان صوبے کے تمام اضلاع میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرین کو خوراک ٹینٹ، ادویات،اور راشن پہنچادیا گیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو (آن لائن) سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر احمد ناصر کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں سے جہاں ایک جانب 205افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ان میں 96بچے خواتین اور مرد شامل ہیں
انہوں نے کہا کہ اب تک بلوچستان میں 16ڈیموں کو نقصان پہنچا ہے ایک سوا ل کے جواب میں کہا کہ پنجپائی غبرگ سمیت جہاں سے ہمیں نقصانات کی اطلاعات موصول ہوتی ہیں ہماری ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر متاثرین کی مدد کرتی ہے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب تک 22ہزار 6سو 92مکانات منہدم اور جزوی نقصا ن پہنچا ہے بارشوں سے 6سو90کلومیٹر پر مشتمل مختلف 6شاہراہ بھی متاثر
ہوئی ہیں اس کے علاوہ ایک لاکھ 7ہزار 377مویشی ہلاک ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ڈی ایم اے کوئٹہ ژوب،پنجاب جانیو الے شاہراہ کو کھولنے کیلئے متاثرہ علاقوں میں ہماری ٹیمیں پہنچ چکی ہے اس طرح کوئٹہ کراچی،شاہراہ بھی ٹریفک کیلئے بند ہے اس کے بحالی کیلئے بھی اقدامات اٹھارہے ہیں ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ڈی آئی خان قومی شاہراہ دانہ سر کے مقام پر شدید بارش اور پتھر
گرنے کے باعث مکمل طور پر بند ہے جس کے کھولنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور میر ضیاء اللہ لانگو کی قیادت میں متاثرہ علاقوں میں عوام کو ریلیف اور امدادی رقم تقسیم کررہی ہے ہماری کوشش ہے کہ سردیوں سے قبل جو مکانات مہندم ہوگئے ہیں ان کے مالکان کو امدادی رقم دے کر دوبارہ گھر بنانے کا آغاز کریں گے۔