لاہور( این این آئی)پاکستانی انجینئرز نے ملک میں تیار ہونے والی بجلی سے چلنی والی گاڑی کا ڈیزائن متعاراف کروادیا۔جیجزر نامی پاکستانی کمپنی نے پہلی پاکستانی ای وی کار کا پرو ٹائپ متعارف کرادیا جس کو نور ای 75 کا نام دیا گیا ہے۔اس گاڑی میں 35 کلوواٹ کی بیٹری ہوگی جو پاکستان میں ہی بنائی جائے گی۔ بیٹری پر گاڑی 220 کلومیٹر تک اے سی کے ساتھ چلائی جاسکے گی۔گاڑی کیلئے کوئی الگ سے ڈیوائس لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور گھر میں آنے والے 220 والٹیج سے 8 گھنٹے میں گاڑی چارج ہوجائے گی۔