ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ترقیاتی فنڈز میں 31 کروڑ روپے کی کرپشن کا ریفرنس اعجاز جکھرانی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا

datetime 15  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ترقیاتی فنڈز میں 31 کروڑ روپے کے کرپشن ریفرنس میں سندھ ہائیکورٹ کے ریفری جج نے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کی عبوری ضمانت مسترد کردی۔مشیر جیل خانہ جات کی کرپشن ریفرنس میں عبوری ضمانت کے کیس میں سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بیچ میں اختلاف کے باعث معاملہ ریفری جج جسٹس ندیم اختر کو بھیجا گیا تھا،

جنہوں نے اعجاز جکھرانی کی ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔کیس کی سماعت میں جسٹس نظر اکبر نے عبوری ضمانت کی توثیق جب کہ جسٹس فیصل کمال عالم نے اختلاف کیا تھا، جس کی وجہ سے کیس ریفری جج جسٹس ندیم اختر کو بھیجا گیا تھا۔ نیب کے مطابق اعجاز جکھرانی نے خیر پور اور جیکب آباد میں ترقیاتی اسکیموں میں کرپشن کی اور سرکاری خزانے کو 31 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔واضح رہے کہ مشیرجیل خانہ جات سندھ کے گھراکتوبر2020 میں چھاپے کے دوران مختلف فائلیں تحویل میں لی گئی تھیں۔اعجاز جاکھرانی کے گھر چھاپہ ان کے گرفتار کزن عباس جاکھرانی کی نشاندہی پر مارا گیا تھا۔چھاپے کے دوران جیکب آباد کے بلدیاتی اداروں سے متعلق اہم ریکارڈ تحویل میں لیا گیا۔ نیب ٹیم نے اعجاز جاکھرانی کے اہل خانہ سے بھی پوچھ گچھ کی اور لاکرز سے متعلق سوالات کیے۔نیب کے مطابق اعجاز جاکھرانی نے خیرپوراورجیکب آباد میں ترقیاتی اسکیموں میں کرپشن کی جس کی وجہ سے سرکاری خزانے کو 31 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔سال 2020 کے اوائل میں وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کیخلاف قومی احتساب بیورو نے مقامی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اعجاز جاکھرانی نے رکن قومی اسمبلی بننے کے بعد 73کروڑ 50 لاکھ مالیت کے آمدن سے زائد اثاثے بنائے۔نیب کی جانب دائر کیے گئے ریفرنس میں دعوی کیا گیا کہ رکن قومی اسمبلی بننے کے بعد اعجاز جاکھرانی نے کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے میں 150 ایکڑ زمین اور بنگلے خریدنے کے لیے 50کروڑروپے کی بینک ٹرانزیکشن کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…