ایڈن برگ(این این آئی)اسکاٹش پولیس نے ہیری پوٹرکی مصنفہ جے کے رولنگ کو سلمان رشدی کی حمایت میں ایک ٹویٹ کے جواب میں ایک واضح آن لائن دھمکیکی تحقیقات شروع کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ پولیس کی خاتون ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں آن لائن دھمکی دینے کی اطلاع ملی ہے اور افسر اس کی تفتیش کر رہے ہیں۔57سالہ معروف مصنفہ نے ٹویٹ کیا کہ وہ اس وقت بہت نقاہت زدہ محسوس کر رہی ہیں کیونکہ نیویارک ریاست میں سلمان رشدی پر حملے کی خبر آئی ۔اس کے جواب میں ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ فکر نہ کریں،اگلی باری آپ ہی کی ہے۔میڈیارولنگ نے اس جواب کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ٹویٹر کے نگرانوں سے پوچھا کہ کچھ حمایت کا کوئی امکان ہے؟