ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پب جی مفت کھیلنے کے اعلان کے بعد کھلاڑیوںمیںیومیہ حیرت انگیزاضافہ

datetime 15  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیول(این این آئی) دنیا بھر میں ماردھاڑ سے مقبول ہوتے ہوئے گیم پب جی نے کئی ماہ قبل اپنے مفت ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے یومیہ 80 ہزار نئے کھلاڑی اس سے وابستہ ہو رہے اور 214 روز میں کل ایک کروڑ 70 لاکھ یوزر اس کا حصہ بن چکے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس سال جنوری میں پب جی نے مفت گیم کھیلنے کی پیشکش کی تھی کیونکہ کئی آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم نے بھی اپنی سہولیات مفت میں فراہم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔پب جی کے بعد فال گائز نامی گیم نے بھی اسی برس جون میں مفت کھیلنے کی پیشکش کی تھی۔ تمام کمپنیوں کا اصل ہدف یہ تھا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میں شامل ہوسکیں۔ اسی طرح ایپکس لیجنڈز اور ڈیسٹنی ٹو نے بھی لائیو اسٹریم پر رقم ہٹا دی تھی۔تاہم اس کا زبردست فائدہ پب جی کو بھی ہوا جس کے بعد حیرت انگیز طور پر گیمرز کی تعداد بڑھ گئی جو 80 ہزار افراد یومیہ کے برابر ہے۔ تاہم ان میں بھی باقاعدگی سے گیم کھیلنے والے صارفین کی تعداد کم ہے۔ ان سب کے باوجود سال کی پہلی سہ ماہی میں پب جی کی آمدنی 20 فیصد بڑھی ہے۔ یوں پب جی عالمی سطح پر اب بھی دوسرا بڑا آن لائن گیم پلیٹ فارم بھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…