ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پارٹی کھڑی ہو گئی ہے لیکن شہباز گل لیٹ گیا ہے

datetime 15  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ،این این آئی) معروف صحافی نذیر لغاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل کے بارے میں اپنے پیغام میں کہا کہ مگر وہ تو لیٹ گیا ہے، پارٹی کس جرم میں کھڑی ہے؟ یہ پیغام انہوں نے فواد چوہدری کے بیان کے ردعمل

میں جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ شہباز گل کے ساتھ پوری پارٹی کھڑی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز گل نے نجی ٹی وی پر جو کچھ کہا وہ سب کے سامنے ہے، پوری پی ٹی آئی انکے ساتھ ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات بنانا رانا ثنااللہ کی پالیسی ہے۔سابق وزیر نے کہاکہ شہباز گل اوورسیز پاکستانی اور کمزور ہیں اس لیے انہیں پکڑا گیا، شہباز گل کو پہلے بھی ٹارچر کیا گیا اب حکومت دوبارہ ٹارچر کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 10 محرم کو موبائل سگنل نہیں تھے اس لیے شہباز گل نے لینڈ لائن سے کال کی، نجی ٹی وی پر شہباز گل نے جو بولا وہ بھی سامنے ہے۔رہنما تحریک انصاف نے کہاکہ یہ معاملہ جلد حل ہونا چاہیے، تشدد کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی، پوری پارٹی شہباز گل کے ساتھ ہے۔حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا آپ صرف تشدد کرنے کے لیے شہباز گل کا ریمانڈ چاہتے ہیں، کیس کمزور ہے اس لیے حکومت کے وکیل دلائل دینے کو تیار ہی نہیں ہیں، امید ہے آج شہباز گل کی ضمانت منظور ہو جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…