پیر‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2026 

اتحادی حکومت میں شامل بڑی جماعت نے اے آر وائی نیوز پر پابندی کی مخالفت کردی

datetime 15  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اے آر وائی نیوز پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی چینل پر پابندی کے خلاف ہوں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہاہے کہ عمران خان کی باتوں پر ہنسا ہی جا سکتا ہے، وہ جلسہ کریں تو لوگوں کو مفت میں انٹرٹینمنٹ مل جاتی ہے، پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں پہلے سے زیادہ ووٹ لے گی

،عوام کو غلام کہنے والے سیاستدان خود غلام ہیں،میڈیا سیاستدانوں کے غیر مناسب الفاظ نشر ہی نہ کرے، صحافیوں کو آئین وقانون کی پاسداری کرنی چاہیے،جولائی 2020 کے بعد سندھ میں کوئی بھی پولیوکاکیس نہیں آیا، ایک سال سے زائد عرصہ ہوگیا پولیو وائرس کے تمام سیمپل نیگٹو آئے ہیں۔وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اوروزیر صحت سندھ ڈاکٹرعذراافضل پیچوہو نے صوبے میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا، مراد علی شاہ نے قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں بچوں کو پولیو سے بچائو کی خوراک پلا کر مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پولیو سے جلد چھٹکارا حاصل کریں۔جولائی 2020 کے بعد سندھ میں کوئی بھی پولیوکاکیس نہیں آیا، ایک سال سے زائد عرصہ ہوگیا پولیو وائرس کے تمام سیمپل نیگٹو آئے ہیں۔اپریل میں پولیو کے 14 کیسز رپورٹ ہوئے جن کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں پولیو کے خاتمے تک اپنی محنت جاری رکھنی ہوگی۔اگر ہم اسی رفتار کے ساتھ کام جاری رکھیں تو ہمیں مزید اہم نتائج نظر آئیں گے۔دنیا کے دو پولیو کے شکار ممالک میں پاکستان اور افغانستان شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ ملک پتا نہیں کہاں جارہا ہے، صوبے کے لوگوں نے پیپلزپارٹی کو گزشتہ 3الیکشنز میں بڑی کامیابیاں دلائیں، انشااللہ 2023 کے الیکشن میں بھی سندھ کے لوگ پی پی کو کامیاب کرائیں گے۔سندھ بلدیاتی الیکشن کے حوالے وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ ضابطہ اخلاق کے تحت چلیں الیکشن بھی ہوجائیں گے، 21تاریخ کوبائے الیکشن اور28اگست کولوکل گورنمنٹ الیکشن کا سیکنڈ فیز ہے۔انہوں نے کہاکہ گانے بجانے سے نہیں خدمت سے ووٹ ملتے ہیں، پی پی آئندہ انتخابات میں پہلے سے زیادہ ووٹ لے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ عمران خان اور ان کی پارٹی لوگوں کی تفریح کے لیے میلہ لگاتی ہے، جلسوں میں عوام کو مفت تفریح ملتی ہے، عمران خان کراچی میں شغل میلہ لگالیں، میلہ لگانے یا گانے بجانے سے کام ہوتے تو ملکی سربراہ اچھے گلوکار یا طبلہ بجانے والے ہوتے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو 75 سال پہلے آزادی ملی تھی، عمران خان کون سی آزادی کی بات کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جناح اسپتال کے اطراف ڈرینج کا مناسب نظام نہیں ہے،کراچی میں غیریقینی بارشیں ہوئیں، کراچی کی سڑکیں گھنٹوں میں کلیئر ہوجاتی ہیں، بارشوں کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی رہتا ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کے انفراسٹرکچر کے لیے سندھ میں مین شاہراہیں کٹ گئی ہیں، سڑکوں کی بہتری کیلئے کے ایم سی کو ایک ارب جاری کرنے کی ہدایت کی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک کے آئین اور قانون کی پاسداری کرنی چاہیے۔میڈیا سیاستدانوں کے غیر مناسب الفاظ نشر ہی نہ کرے۔انہوں نے کہاکہ آصف زرداری اوربلاول بھٹوزرداری آزادی اظہاررائے کے حق میں ہیں، پیپلزپارٹی میڈیا پر پابندی کے خلاف ہے،میڈیا کو سپورٹ کرتے رہیں گے،

پیپلزپارٹی میڈیا کی آزادی کیلئے جدوجہد کرتی رہی اور کرے گی، کسی چینل کو بند اور صحافی پر قدغن نہیں ہونی چاہیے، تاہم صحافیوں اور میڈیا ہائوسز کو بھی آئین اورقانون کی پاسداری ضرور کرنا چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…