اسلام آباد(آئی این پی)ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبریں حقائق کے منافی ہیں،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی پر من گھڑت اور بے بنیاد خبروں کے ذریعے بجلی چوری الزام لگایا گیا ہے۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے نام پر بجلی کا کوئی میٹر موجود نہیں ہے، مخالفین غلط اور بے بنیاد پروپیگنڈا کے ذریعے ڈپٹی اسپیکر کی ساکھ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبریں حقائق کے منافی ہیں،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی پر من گھڑت اور بے بنیاد خبروں کے ذریعے بجلی چوری الزام لگایا گیا ہے، حقائق کے برعکس خبروں میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی 7سالوں سے بغیر بل دیئے بجلی استعمال کر رہے ہیں، میڈیا پر چلنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور یہ خبریں حقائق کے منافی ہیں، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے نام پر بجلی کا کوئی میٹر موجود نہیں ہے، مخالفین غلط اور بے بنیاد پروپیگنڈا کے ذریعے ڈپٹی اسپیکر کی ساکھ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔