ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بلوچستان میں مون سون کا چوتھااسپیل، مشکلات میں 4گنا اضافہ ،قلعہ عبداللہ میں تین ڈیم ٹوٹ گئے

datetime 14  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان میں مون سون کے چوتھے اسپیل نے مشکلات میں 4گنا اضافہ کردیا ہے قلعہ عبداللہ میں تین ڈیم ٹوٹ گئے جس سے سینکڑوں مکانات تباہ ہوگئے،

ریلوے پٹری، کئی رابطہ پل اور کئی سڑکیں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں سیداں میں ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ اس میں سوار بیس سے زائد سوار بہہ گئے ، جن میں سے 6کو بچا لیا گیا، سیلابی ریلے مختلف علاقوں میں داخل ہوگئے، حبیب زئی میں بڑی تعداد میں لوگ ریلے میں پھنس گئے

ادھر ڈیرہ مراد جمالی میں رابطہ سڑک بحال نہ ہونے سے درجنوں خاندان سیلابی پانی میں محصور ہو گئے ، پی ڈی ایم اے نے کیچ اور گوادر میں بھی الرٹ جاری کردیا پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں جاری بارشوں کے باعث مزید 6 اموات کی تصدیق ہوئی ہے

جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 188ہوگئی پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق صوبے میں

اب تک 19ہزار 762 مکانات کو نقصان پہنچ چکا ہے، 5103 مکانات مکمل تباہ

اور 14ہزار 660 جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں، صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے 26 ہزار 929 مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…