کوئٹہ(آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ فواد چوہدری مولانا فضل الرحمن کو عمران نیازی کے مقابلے میں انتخابات لڑنے کا چیلنج دے رہاہے
ایک طرف اسمبلی سے استعفیٰ اور دوسری طرف الیکشن میں حصہ لینا سیاست نہیں منافقت ہے ان خیالات کااظہار اپنے جاری کردہ بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف ایک طرف اسمبلی سے استعفیٰ دوسری طرف الیکشن میں حصہ لینا سیاست میں منافقت ہے
توشہ خانہ چور اور غیرملکیوں کے ٹکڑوں پر پلنے والے بھکاری کو ضمنی الیکشن میں عبرتناک شکست ہوگی انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو جواب دیا
اور انہیں سیاسی فسادی لوٹا قرار دیاکہ سیاسی لوٹا فساد چوہدری، مولانا فضل الرحمان کو عمران نیازی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دے رہا ہے۔
حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ ایک طرف اسمبلی سے استعفیٰ، دوسری طرف الیکشن میں حصہ لینا سیاست نہیں منافقت ہے۔