ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

متحدہ قومی موومنٹ رکوع کے وقت سجدے میں چلی جاتی ہے، شیخ رشید

datetime 14  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) رکوع کے وقت سجدے میں چلی جاتی ہے،شہباز شریف حکومت کے 62 وزیر ہیں، جن میں سے 17 کے پاس کوئی بھی وزارت نہیں ہے،سازش کی

شروعات لندن سے ہوئی، نواز شریف وہاں بیٹھ کر اجلاس پر اجلاس کر رہے ہیں، عقل کے اندھوں کو کہنا چاہتا ہوں، اللّٰہ کے بعد فیصلہ عوام کا ہے۔لال حویلی سے یوم آزادی کے جلسے سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے ان چوروں، لٹیروں، ڈاکوئوں، شریفوں اور زرداریوں کو شکست دینی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان چوروں اور لٹیروں نے ملک کو لوٹا، ہر غریب کے گھر سے ان کے لیے بد دعائیں نکلتی ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تم نے سامراجی ایجنڈے کے تحت ووٹوں کو خریدا، تم نے جمہوری حکومت کو سازش کے تحت گرایا ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ اصول کی سیاست کی ہے، آپ کے ووٹ نے مجھے 16 دفعہ وزیر بنایا لیکن ایک بھی کرپشن کا داغ نہیں۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف حکومت کے 62 وزیر ہیں، جن میں سے 17 کے پاس کوئی بھی وزارت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سازش کی شروعات لندن سے ہوئی، نواز شریف وہاں بیٹھ کر اجلاس پر اجلاس کر رہے ہیں، عقل کے اندھوں کو کہنا چاہتا ہوں، اللّٰہ کے بعد فیصلہ عوام کا ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ گزشتہ ر وز حکومت نے 9 روپے فی یوںٹ بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا، 10 کروڑ لوگ غربت کی چکی میں پس رہے ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ ڈاکوئوں نے آئین میں ترمیم کرکے 1100 ارب کے کیس ختم کیے،

نواز شریف نے اس ملک کے سب سے بڑے ڈاکو زرداری کے کہنے پر ہماری حکومت گرائی۔شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف اب تم پاکستان آؤ کیونکہ پاکستان کا ووٹر اب عمران خان کا ووٹر ہے، ایم کیو ایم جب رکوع کا وقت آتا ہے، وہ سجدے میں چلے جاتے ہیں، بی اے پی (باپ) کے مطالبات وہیں کے وہیں ہیں کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…